بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کاعلم نہیں، بیرسٹر گوہر

datetime 3  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن پر ردعمل جاری کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کاعلم نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور عمران خان کے سامنے ساری صورتحال رکھوں گا۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم اس وقت کون ہدایات جاری کر رہا ہے اور کون فیصلے لے رہا ہے، میرے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی کہ بانی پی ٹی آئی نے اس قسم کی کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی رکنیت کیسے ختم کر دی گئی جب کسی کمیٹی نے ان کو بلایا تک نہیں، آج عمران خان سے ملاقات کروں گا اور اس نوٹیفکیشن کو واپس کراؤں گا، شیر افضل مروت ہماری پارٹی کے رکن ہیں اوربانی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…