لندن (نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 50ڈالرفی بیرل سے بڑھ گئیں . عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ادھر امریکہ نے اپنی تیل کی پیداوار میں کمی کا اشارہ دید یا ہے تا کہ مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو اور قیمتوں میں اضافہ شروع ہو۔ پیر کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.67 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 51.92 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2.27 ڈالر اضافے کے بعد 48.53 ڈالر فی بیرل رہی۔جبکہ روس نے بھی عالمی سطح پرتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پراہم اجلاس طلب کرلیاہے۔واضح رہے کہ ایران پرامریکی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے