جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خلیل الرحمان کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انکی بیٹی ٹرولرز کے نشانے پر، سبینہ فاروق پھٹ پڑیں

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حالیہ اسکینڈل پر ان کی بیٹی کو ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔پولیس نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیاجب کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کر دی ہیں۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامہ نگار کی بیٹی ٹک ٹاکر حجاب خلیل کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین حجاب کی ویڈیوز پر منفی تبصرے کررہے ہیں جو انسٹاگرام پر وائرل ہیں۔اسی حوالے سے اداکارہ سبینہ فاروق حجاب خلیل کے دفاع میں سامنے آگئیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔اداکارہ نے لکھا ہم یہ تقریباً روز ہی خود سے اور دوسروں سے پوچھتے ہیں کہ انسانیت نہیں بچی کیا؟ خلیل الرحمان کی حرکتوں کا ان کی بیٹی سے کیا لینا دینا؟سبینہ نے مزید لکھا صارفین حجاب کو کیوں بْلی کررہے ہیں؟ اس سب کا اس کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے، کیا مزہ آتا ہے دوسروں کی تکلیف سے محظوظ ہونے میں؟انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی بچوں کی حرکتوں کو والدین کی اور والدین کی حرکتوں کو بچوں کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…