اسلام آباد(این این آئی )حکومت نے مختلف محکموں میں 377اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے ۔معتبر ذرائع کے مطابق محکمہ دفاع میں 59،بحریہ میں 9، ایوی ایشن میں 32، سیف سٹی میں 80 اور مزید محکموں میں خالی اسامیوں کی بھرتی کی منظوری دی۔
وزارت دفاع و ماتحت محکموں میں 59، پاک نیوی میں 9، ریلوے میں 3، وزارت صحت میں 7، وزارت تعلیم میں 12، ایوی ایشن میں 32، اسلام آباد سیف سٹی میں 80، پاکستان کوسٹ گارڈ میں 121 بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں 2، چیف الیکشن کمشنر آفس میں 27، وزارت پٹرولیم میں 4، وزارت اوورسیز پاکستانیز میں 24 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔