ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

خدیجہ شاہ نےعمران خان کی پیشکش قبول کرلی

datetime 31  جولائی  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل کاٹنے والی پی ٹی آئی کارکن اور امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔خدیجہ شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے۔فیشن ڈیزائنر کا معروف نام خدیجہ شاہ نے کہا کہ میرے لیے امریکی شہریت، جو آزادی، حفاظت اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقعوں کی ضمانت دیتی ہے، ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ مگر پاکستان میرا وطن ہے، پاکستان وہ جگہ ہے جسے میں اپنا گھر کہتی ہوں، میں نے یہاں اپنی زندگی بنائی ہے، میں اپنے ملک پاکستان اور اپنے لوگوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔خدیجہ شاہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ذاتی طور پر ناقابل تصور ناانصافیوں کا سامنا اور تجربہ کیا ہے لیکن اس مصیبت نے میرے اندر مقصد کو جاننے کا احساس پیدا کیا ہے، میں پاکستان میں تبدیلی لانے کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھی ہوں۔9مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ہو کر طویل مدت تک جیل کاٹنے والی خدیجہ شاہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور میرے ہیرو عمران خان نے مجھے اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کے لیے اِن کے وژن کا حصہ بننے کے قابل سمجھا ہے، میں نے اِن کی مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر لی ہے، میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنے لیڈر کی اور اپنے ہم وطنوں کی توقعات پر پورا اتروں گی۔

خدیجہ شاہ نے اعلان کیا کہ جب تک میری دہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، میں نے مہرالنسا سجاد کو اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے، مہرالنسا نہ تو میرے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور نہ ہی وہ میری دوست ہیں لیکن میں نے اِنہیں بہت غور و فکر کے بعد منتخب کیا ہے۔خدیجہ شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے اختتام پر کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی غیر معمولی نوجوان پاکستانی خاتون کو پی ٹی آئی اور پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کر رہی ہوں جو میری طرح ہی عوام کی خدمت کے لیے پرجوش ہیں۔ خدیجہ شاہ نے کہا کہ ہم مل کر اپنے ملک اور پارٹی کے لیے بامعنی کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انشا اللہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…