اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ اربوں روپے خسارے میں چلنے والے ادارے پاکستان اسٹیل کی نج کاری کا عمل مارچ 2016 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ ارینجمنٹ کے تحت قرضوں کے پروگرام کے آٹھویں جائزے کے لیے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی ڈیڈ لائن 3ماہ کے لیے آگے بڑھا دی ہے، اس سے قبل پاکستان اسٹیل کی نجکاری دسمبر تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اب نجکاری کا عمل مارچ 2016تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ میمورنڈم کے مطابق پاکستان خسارے میں چلنے والے اداروں کی ری اسٹرکچرنگ اور نجکاری کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو دیے گئے میمورنڈم نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کی جانب سے پیداوار بڑھانے کے بلند بانگ دعوو¿ں کی بھی قلعی کھول دی ہے۔
میمورنڈم میں کہا گیاکہ پاکستان اسٹیل کو گیس کی سپلائی میں مشکلات کی وجہ سے پیداوار (آپریشنل ایفیشنسی) 18فیصد تک محدود ہے۔ حکومت نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کے اپریل 2015میں فنانشل ایڈوائزر کی تقرری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈیو ڈیلیجنس کا عمل اگست 2015میں مکمل کرلیا گیا، حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اسٹیل کی نیلامی کے لیے بولیوں کا عمل دسمبر 2015تک مکمل کرلیا جائے گا، اس طرح پاکستان اسٹیل کی نجکاری مارچ 2016تک مکمل کرلی جائے گی۔
آئی ایم ایف کوپاکستان اسٹیل مارچ تک بیچنے کی یقین دہانی
7
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں