پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

تہہ خانے میں قائم کوچنگ سینٹر میں اچانک پانی بھرنے سے 3 طلبہ ہلاک

datetime 29  جولائی  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اعلی سرکاری ملازمتوں کے لیے مقابلے کے امتحانات کے پیپر آٹ ہونے کا بحران ابھی دم بھی نہ توڑ پایا تھا کہ دہلی میں تین طلبہ کی ہلاکت نے نیا قضیہ کھڑا کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی کی ایک کیثر المنزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں قائم را ائی اے ایس کوچنگ انسٹیٹیوٹ میں یہ تینوں طلبہ پانی بھر جانے سے ہلاک ہوئے۔دہلی میں حالیہ بارشوں نے غیر معمولی تباہی مچائی ہے۔ ممبئی اور دیگر بڑے شہروں کی طرح دہلی میں بھی بہت سے علاقے ڈوب گئے ہیں۔

نشیبی علاقوں میں لاکھوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بیسمنٹ میں پانی بھرنے سے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی شرییا یادو، تلنگانہ کی تانیا سونی اور کیرالا کے نوین ڈالوِن کی موت نے طلبہ کو مشتعل کردیا ہے۔دہلی کی حکومت پر بارش کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاری سے نپٹنے کے موثر اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔دہلی کی حکومت نے طلبہ کے شدید احتجاج پر شہر بھر میں بیسمنٹ میں قائم 13 کوچنگ سینٹر سیل کردیے ہیں۔ بھارت میں آج کل سول سروس کے امتحانات کی تیاری کرانے والے کوچنگ سینٹرز کا جال بچھا ہوا ہے۔

ہر ریاست میں لاکھوں طلبا و طالبات مقابلے کے امتحانوں کی تیاری کے لیے مہنگی فیس والے کوچنگ سینٹرز میں داخلہ لیتے ہیں اور گھروں سے بہت دور رہ کر تیاریاں کرتے ہیں۔اس حوالے سے پائی جانے والی پیچیدگیوں کو بیان کرنے کے لیے حال ہی میں بارہویں فیل کے عنوان سے فلم بھی بنائی گئی ہے۔ مقابلے امتحانوں میں نقل اور پیپرز کے آٹ یا لیک ہونے کا معاملہ بھارت میں بھی سنگین شکل اختیار کرگیا ہے۔بھارت میں لاکھوں طلبا و طالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقابلے کے امتحانوں کی تیاری کرانے والے کوچنگ سینٹرز کی فیس معقول بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے اور اِن اداروں کو کنٹرول کیا جائے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ تابناک مستقبل کی تیاری کرنا بہت مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ طلبہ بالعموم بے روزگار ہوتے ہیں اس لیے بڑھتی فیسوں کا بوجھ ان کے والدین کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…