جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا

datetime 27  جولائی  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے سے پاسپورٹ پرنٹنگ بحران پھر شدت اختیار کرگیا ،ڈی جی پاسپورٹ نے کسٹمز حکام کوسیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق لیمی نیشن پیپر کی کمی کے بعد سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے سے پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے۔

متعلقہ کمپنی کی جانب سے تاخیر سے سیاہی بھجوانے کے باعث بحرانی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ پاسپورٹس کی چھپائی کیلئے سیاہی کی ایک کھیپ 28جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے کسٹمز حکام کو خط لکھا گیا ہے جس میں سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں لکھا گیاکہ فنڈز کی کمی، کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کے باعث کسٹم کھیپ فوری کلیئر نہیں کرتا ، کھیپ بروقت کلیئر نہ ہونے سے پاسپورٹس کی پیداواری صلاحیت کو برقراررکھنا مشکل ہے۔28جولائی کو آنے والی سیاہی کی کھیپ کو ترجیحی بنیاد پر کلیئر کیا جائے۔ڈی جی کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ پاکستان کسٹمز موخر ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کی کھیپ فوری کلئیر کرے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…