بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بے یقینی کی صورت حال ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک میں سیاسی بے یقینی ،اسلام آباد میںدھرناسے معاشی بدتری کے خدشات پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس900سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھر79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور 78400پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوئی ۔

سرمایہ کاروں کومزید89ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 59.10فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو پہلے سیشن میں ہی مندی کا رجحان غالب آگیا تھا ،منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دبا بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور مندی کا یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق رول اوور ویک کی وجہ سے حصص کی فروخت نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کئے رکھا اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ بھی رک گیا جبکہ شرح سود میں کمی کی توقعات بھی مارکیٹ پر مثبت اثر نہ ڈال سکی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 927.68پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 79397.01پوائنٹس سے کم ہو کر78469.33پوائنٹس ہو گیا اسی طرح319.86پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 25518.11پوائنٹس سے گھٹ کر25198.26پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50359.13پوائنٹس سے کم ہو کر49935.04پوائنٹس پر آگیا ۔

کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب47کروڑ68لاکھ6ہزار396روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب47ارب10کروڑ30لاکھ77ہزار781روپے سے کم ہو کر104کھرب57ارب62کروڑ62لاکھ71ہزار385روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو15ارب روپے مالیت کے 32کروڑ72لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ69لاکھ80ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 445کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،135میں کمی اور47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم2کروڑ84لاکھ ،حیسکول پیٹرول1کروڑ78لاکھ ،دیوان موٹرز1کروڑ64لاکھ ،کوئس فوڈز1کروڑ34لاکھ اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 1کروڑ25لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے بھا میں81.21روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 898.00روپے ہو گئی اسی طرح 69.76روپے کے اضافے سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 7576.42روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز لمیٹڈ کے بھا میں69.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 18175.00روپے ہو گئی اسی طرح63.04روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 6956.96روپے پر آ گئی ۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…