بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عوام موبائل ڈیوائس خریدتے وقت محتاط رہیں!پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 26  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مارکیٹ سے موبائل فون خریدتے وقت ہوشیار رہیں۔پی ٹی اے نے کلونڈ یا ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسزسے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ عوام موبائل ڈیوائس خریدتے وقت محتاط رہیں! ہمیشہ اپنے قابل اعتماد ذرائع سے فون خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون وارنٹی شدہ ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق باکس پیک فونز خریدیں، باکس پر پی ٹی اے اسٹیمپ چیک کریں، موبائل کے باکس اور فون پر موجود آئی ایم ای آئی نمبر ایک جیسے ہونے چاہئیں۔پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ صارفین ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/ پر اپنی ڈیوائس کی تصدیق کریں، 8484 پر IMEI ٹیکسٹ کریں، یا DVS ایپ استعمال کریں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مہنگی ڈیوائسز انتہائی کم قیمت یا بغیر وارنٹی خریدنے سے گریز کریں، ہمیشہ باکس پیک موبائل ڈیوائس کی خریداری کو یقینی بنائیں۔یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی شخص اسکیم کا شکار ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں وہ وینڈر سے رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو اس کی اطلاع دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…