ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی ‘شعیب ملک

datetime 26  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں مجھے اب کوئی دلچسپی نہیں رہی ہے۔ گزشتہ روز شعیب ملک نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹرویو دیا ہے۔انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ‘کیا اب بھی آپ پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہیں؟جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں بہت مطمئن اور بہت خوش ہوں، میں بہت برسوں تک پاکستان کے لیے کھیلا۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اب قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی ہے، دو فارمیٹ سے تو میں پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکا ہوں، بس ایک فارمیٹ رہتا ہے مگر پاکستان کے لیے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

شعیب ملک نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایک انٹرویو میں کہہ چکا ہوں کہ اب جب بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا تو وہ مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ہوگا۔شعیب ملک نے مزید کہا کہ میں ابھی مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہا ہوں مگر ہاں البتہ میں لیگز کھیل رہا ہوں اور جب جب موقع ملے گا میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیم میں سرجری سے متعلق بھی بات کی۔اْن کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 افراد سے ذمہ داری واپس لے لینا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، آپ جب کسی کو لے کر آتے ہیں تو اسے پورا وقت بھی ملنا چاہیے، اس سے چیزیں ٹھیک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں صلاحیتیں موجود ہیں لیکن اسے اندازہ ہو کہ پتہ نہیں وہ رہے گا بھی یا نہیں یا وہ راتوں رات تبدیل ہو جائے گا تو وہ کیسے ملکی کرکٹ میں بہتری لا سکتا ہے، جسے بھی کسی پوسٹ پر لائیں اسے طویل عرصے تک چانس ضرور دیں، اس حکمت عملی کو اپنا کر ہی مثبت نتائج ملنا شروع ہوں گے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن کا وائٹ بال ہیڈ کوچ اور جیسن گلیپسی کا ٹیسٹ میں ذمہ داری سنبھالنا پاکستانی کرکٹ کے لیے اچھا ہے۔

سینئر کھلاڑیوں کو لیگز کے این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری رائے میں یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ ملک سب سے پہلے ترجیح ہونی چاہیے البتہ پلیئرز کا مالی نقصان بھی نہیں ہونا چاہیے۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے بابر اعظم کو بطور کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وائٹ بال میں قیادت فخر زمان کو سونپنے کی تجویز دے دی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…