منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ پرحملے کی منصوبہ بندی کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  جولائی  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں ایف بی آئی کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے حملہ آور نے نومبر 1963 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی پر ہونے والے حملے کے بارے میں انٹرنیٹ پر تفصیلات دیکھیں۔

ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر رے نے کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے 13 جولائی کو پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں اسٹیج پر آنے سے تقریبا 2 گھنٹے قبل اس مقام پر ڈرون اڑایا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم مزید تفتیش کر رہے ہیں کیونکہ ابھی تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور نے کس مقصد سے حملہ کیا۔ایف بی آئی کے سربراہ نے بتایا کہ عام طور پر اب تک عوامی شخصیات کے ساتھ پیش آنے والے کئی واقعات کی تفتیش کی ہے لیکن اس واقعے کی تفتیش میں کوئی واضح نمونہ نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک تفتیش میں چند ہی باتیں سامنے آئی ہیں کہ حملہ آور نے 6 جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے کے لیے ریجسٹریشن کروائی۔کرسٹوفر رے نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 6 جولائی کو ہی حملہ آور نے گوگل پر یہ سرچ کیا کہلی ہاروی اوسوالڈ، جان آف کینیڈی سے کتنا دور تھا؟انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کے گوگل پر جان ایف کینیڈی کے قتل کے بارے میں یہ تفصیلات سرچ کرنے سے اس کے حملہ کرنے کے مقصد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…