ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہوگیا

datetime 24  جولائی  2024
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کی کمی سے 279روپے 75پیسے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چینی آئی پی پیز کی جانب سے پاور ٹیرف معاہدے پر نظرثانی نہ کرنے کی اطلاعات اور پاکستان کو درپیش ایکسٹرنل مالی خلا جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔ڈالر کی قدر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ کے دورہ چین میں چائنیز آئی پی پیز کے 15 ارب ڈالر کے واجبات کی ادائیگیاں ری شیڈول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن تین چائنیز آئی پی پیز کی جانب سے اس سلسلے میں مذاکرات کے امکان کو مسترد کرنے کی خبریں انٹربینک مارکیٹ پر اثرانداز رہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 3 پیسے کی کمی سے 278روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی جانب سے خریداری کی سرگرمیاں بڑھنے سے ڈالر نے یو ٹرن لیا۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…