بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی ٹیم کو پاکستان لانا آئی سی سی کی ذمہ داری قرار

datetime 24  جولائی  2024 |

لاہور (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان لانا آئی سی سی کی ذمہ داری قرار دے دی گئی،بطور میزبان پی سی بی نے شیڈول اور فارمیٹ جمع کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد آئندہ برس پاک سرزمین پر ہونا ہے تاہم ہمیشہ کی طرح بھارت ٹیم کو بھیجنے کی تصدیق نہیں کر رہا، بی سی سی آئی کی جانب سے ناز نخرے دکھائے جا رہے ہیں، گذشتہ دنوں کولمبو میں آئی سی سی کی میٹنگز کا انعقاد ہوا لیکن اعلامیے میں چیمپئنز ٹرافی کا کوئی ذکر نہ تھا اس کی وجہ ایونٹ کے شیڈول اور فارمیٹ پر کوئی بات نہ ہونا بنی۔

پی سی بی نے بھارت کے پاکستان آنے یا نہ آنے کو آئی سی سی کی ذمہ داری قرار دیا ہے، بطور میزبان پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور فارمیٹ جمع کرا دیا، اب یہ کونسل پر منحصر ہے کہ وہ شریک رکن ممالک کو پیش کر کے بحث کے بعد کتنی جلدی اسے حتمی شکل دیتی ہے، امجموزہ شیڈول میں بلو شرٹس کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔

فائنل میں رسائی کی صورت میں بھی بلو شرٹس کو قذافی اسٹیڈیم پر ہی کھیلنا ہوگا.ذرائع نے تصدیق کی کہ پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی کومحصولات کی ادائیگی سمیت تمام تر مالی تفصیلات سے تحریری طور پر آگاہ کر چکا ہے،دوسری جانب آئی سی سی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کے فیصلے پر بی سی سی آئی سے تصدیق کا انتظارہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ بجٹ میں ضمنی اخراجات بھی شامل کیے ہیں ،اس کا مقصد بھارتی ٹیم کے میچز کسی دوسرے ملک میں ہونے پر مالی معاملات کی بخوبی انجام دہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…