پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی اجلاس؛ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معمہ حل نہ ہوسکا

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی تاہم اس دوران چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بات چیت نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی، 4 روزہ سالانہ اجلاس سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوا جس میں کھیل کے مختلف پہلوؤں، نئے قوانین بنانے، ٹی20 ورلڈکپ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔میٹنگ کی سائیڈ لائن پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور خوشگوار الفاظ کا تبادلہ کیا۔اجلاس میں پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 پر کوئی بات نہیں کی گئی کیونکہ یہ آئی سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پی سی بی کے انتظامات سے خوش ہے۔آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے جس سے ایونٹ پاکستان میں ہونے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اگر حکومت کی اجازت نہ ملنے کا بہانہ بنایا تو پاکستان اس پر تحریری جواب طلب کرے گا۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کی ٹیم پاکستان میں کھیلتی ہوئی نظر آئیگی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…