ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایلون مسک نے جنس بدلنے والے بیٹے کو مردہ قرار دیدیا، دھوکہ ہونے کی شکایت

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایلون مسک اپنے بچے کی موت بول پڑے ہیں جبکہ اولاد کی علامتی موت کا ذمہ دار دماغی وائرس کو قرار دے دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او کی جانب سے کہنا تھا کہ ان کے ایک بیٹے کی علامتی موت ہوگئی تھی، ساتھ ہی ایلون مسک نے وائرس کو تباہ کرنے کا اعادہ بھی کرلیا ہے۔

انٹرویو کے دوران ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یہ میرے ایک بڑے بیٹے کے ساتھ ہوا ہے، مجھے بنیادی طور پر میرے ایک بڑے بیٹے کے لیے دستاویزات پر دستخط کرا کر دھوکہ دیا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب مجھے اس سب کی سمجھ ہی نہیں تھی۔ ایلون مسک کے مطابق ان دنوں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی تھی، جس کے باعث پریشان کن صورتحال تھی اور مجھے بتایا گیا تھا کہ بیٹا ژاوئیر خودکشی کر سکتا ہے۔میزبان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یہ ایک شیطانی عمل تھا، میں آپ کی بات سے سہمت ہوں، ایسے لوگوں کو جیل بھیجنا چاہیے۔

ٹیسلا کے سربراہ کے مطابق ان کے بیٹے کو بلوغت سے متعلق پوبرٹی بلاکرز دیے گئے تھے، جس کے بارے میں انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ محض نس بندی کے ڈرگس ہیں۔جس کے بعد میں نے اپنے بچے کو کھو دیا، جبکہ ڈاکٹرز اسے ٹرانس ڈاٹر یعنی ٹرانس بیٹی قرار دے رہے تھے، جبکہ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اسے ڈیڈ نیمنگ قرار دیا جا رہا تھا کیونکہ وہ مر چکا تھا۔ میرا بیٹا ژاوئیر جاگتے ہوئے دماغی وائرس سے مرگیا۔ساتھ ہی ایلون مسک نے اس وائرس کے خلاف اقدامات اٹھانے کا اعادہ بھی کیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…