جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں کالے جادو سے علاج، لڑکی کے سر سے 77 سوئیاں نکال لی گئیں

datetime 22  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کالے جادو سے متاثرہ 19 سالہ لڑکی کے سر سے 77 سوئیاں نکال لی گئیں۔بھارتی ریاست اڑیسہ میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے ریشما بہرا نامی 19 سالہ لڑکی کے سر سے درجنوں سوئیاں نکالیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 4 سال قبل ریشما کی والدہ کا انتقال ہوا جس کے بعد وہ بیمار رہنے لگی اور علاج کیلئے کالا جادو کرنے والے ایک عامل کے پاس گئی جو علاج کیلئے اس کے سر میں سوئیاں لگاتا تھا۔

سر میں شدید تکلیف کی بار بار شکایت کرنے پر فیملی کی جانب سے ریشما کو اسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین کی مدد سے ڈاکٹرز کو لڑکی کے سر میں متعدد سوئیوں کی موجودگی کا علم ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ریشما کی 2 سرجریز کی گئیں اور اس کے سر سے 77 سوئیاں نکالی گئیں۔ڈاکٹرز کے مطابق خوش قسمتی سے ریشما کے سر کی ہڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ اس کے سر کی نازک نسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…