پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اوریو اے ای کے تعلقات کو کس کی نظر لگی؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے مابین تعلقات تو اہم دور میں داخل ہو ہی چکے ہیں جسے عالمی سطح پر بھی مانا جانے لگا ہے لیکن چین کے علاقہ اگر پاکستان کے کسی اور ملک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں تو ان میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل ہیں. نجی ٹی وی پروگرام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات سے متعلق یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کو کسی کی نظر لگ گئی ہے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور کے بیان نے بھی پاکستان کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔پاکستان کے متحدہ عرب امارات سے تعلقات خراب ہونے کو ااس پہلو سے بھی پرکھا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں دو ماہ قبل اگست میں مودی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرکار دورے کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا. جو کہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا 34 سال بعد پہلا دورہ تھا.جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم 35 لاکھ پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی ترسیل زر کا تسلسل کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو کہ غور طلب ہے. متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں مزید بگاڑ تب پیدا ہوا جبکہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ نے رواں سال ڈیڑھ ماہ قبل تلور کے شکار پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی. تلور کا شکار پاکستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں خاصی اہمیت کا حامل ہے . اس سے قبل یمن کے معاملے پر فوجی مدد طلب کرنے پر بھی پاکستان نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا اس سب میں سب سے اہم بات ورلڈ ایکسپو 2020 ہے جس میں پاکستان نے 27 نومبر 2013 کو ترکی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دیگر متعدد ممالک نے متحدہ عرب امارات کے حق میں ووٹ دیا جس کے نتیجے میں ورلڈ ایکسپو 2020 کی میزبانی دبئی کو سونپی گئی. یو اے ای کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونا پاکستان کے لیے نیک شگون نہیں سمجھا جا رہا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…