پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹر شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کو ”بکواس” قرار دیدیا

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر کرکٹر محمد شامی کا بھی ردّ عمل سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد شامی سے ثانیہ مرزا سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو ‘بکواس’ قرار دے دیا۔ محمد شامی نے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور اس طرح کے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے ساتھ ذمے دار رہیں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

بھارتی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں عجیب ہیں، جب بھی موبائل دیکھتا ہوں اپنی تصویر ہر جگہ نظر ا?تی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات ہی بولنا چاہوں گا کہ کسی کو اس طرح کسی معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہیے، میں مانتا ہوں میمز محض مذاق کے لیے ہوتے ہیں لیکن وہ کسی کی زندگی کے حوالے سے ہوتے ہیں، تو وہ بڑی سوچ سمجھ کر بنانے چاہئیں۔محمد شامی کا کہنا ہے کہ ابھی آپ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے میمز بنا رہے ہیں اگر ہمت ہے تو تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بنا کر دکھائیں، پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کسی کو پریشان کرنا آسان ہے، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…