جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پیٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو خط

datetime 20  جولائی  2024 |

کراچی (این این آئی) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے فارن ایکسچینج کے 26ارب کے نقصانات کے معاملے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے خط میں کہا کہ پیٹرولیم انڈسٹری پہلے ہی بہت سے مسائل سے دوچار ہے جب کہ فارن ایکسچینج کے نقصانات کی مد میں آئل کمپنیاں 26 ارب روپے برداشت کر رہی ہیں۔ فارن ایکسچینج کے سسٹم میں خامیاں تسلیم کرنے کے باوجود وزارت پیٹرولیم اس معاملے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی آئل نے اپریل میں ایک اجلاس بھی طلب کیا جس میں سفارشات مرتب کر کے اوگرا کو بھجوائی گئیں،تاہم یہ معاملہ اب وزیراعظم کے دفتر میں تاخیر کا شکار ہے۔طارق وزیر علی نے خط کے ذریعے مزید کہا کہ وزارت پیٹرولیم کے تاخیری حربوں کے باعث پیٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف خصوصی توجہ سے معاملے کو حل کروائیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…