پیر‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کیا گیا تھا جنہیں بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے اوپر تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق پنشن میں بھی مزید 10 فیصد اضافہ کر لیا گیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے 25 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے لیے 20 فیصد جبکہ پنشن 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ مشیر خزانہ کے مطابق اب وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر 75 سے80 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔



کالم



راشد نواز جیسی خلائی مخلوق


آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…