بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شدید بارشوں کے سبب بلوچستان کو خیبر پختونخوا، پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ بہہ گئی

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ / ژوب (این این آئی)ضلع ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان کو خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ این 50 ژوب دھانہ سر کے مقام پر 70 میٹر سڑک بہہ گئی۔جنرل منیجر (جی ایم) نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجینئر آغا عنایت کے مطابق این 50 قومی ژوب اور دھانہ سر کے درمیان دھانہ سر نالے میں تیز پانی کے اخراج کے نتیجے میں تقریباً 70 میٹر سڑک بہہ گئی، جس کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور مقامی انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے فوری طور پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑک کے تباہ شدہ حصے کو بھر کر کھولنے کا کام شروع کر دیا۔

این ایچ اے نے ضلع ژوب اور قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ سے ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ غازی خان این 70 کی طرف موڑنے کی درخواست کی ہے۔ادھر، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جعفر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، قلات، زیارت، مستونگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں پارہ 35 ڈگری جبکہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 36 اور گوادر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…