نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر جان ویلم ایش کو رشوت کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر جان ویلم ایش پر چینی تاجروں سے ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے انہوں نے یہ رقم مختلف معاہدوں کے عوض لی ہے ۔ جان ایش ستمبر دوہزار تیرہ ملک سال کیلئے جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم رشوت کاالزام لگنے پر انہوں نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔ جان ایش کی گرفتار ی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اظہار افسوس کیاہے کہ جان ایش کی گرفتاری کوئی نیک شگون نہیں ہیں ۔