لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں 10سالہ بچی کو مسجد کے واش روم میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دس سالہ بچی مسجد کے فلٹر سے پانی بھرنے گئی تھی جہاں نوید نامی ملزم نے واش روم میں لیجاکر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ 7جون کو پیش آیا لیکن والد عزت بچانے کے لیے خاموش رہا ۔ واردات کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔