نیویارک (نیوز ڈیسک) روس سے تعلق رکھنے والے کریمنل گینگز داعش کو جوہری مواد بیچنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ایف بی آئی کے ساتھ کام کرنے حکام نے ایسی چار کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ اس طرز کا ایک واقعہ جنوری میں پیش آیا جب ایک سمگلر نے جوہری مواد داعش کے جنگجو کو بیچنے کی کوشش کی۔ مالدوون پولیس کا کہنا ہے امریکہ اور روس کے درمیان عدم تعاون کے باعث تحقیقات میں مکمل معلومات نہیں ملیں کہ یہ مواد کس ملک سے بلیک مارکیٹ میں آیا۔ پولیس کا کہنا ہے بہت زیادہ کمائی کے چکر میں ایسی کارروائیاں ہوتی رہیں گی اور انہیں روکنے کےلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔