جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

datetime 11  جولائی  2024 |

کراچی(این این آئی) عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود پاکستان میں انٹربینک کی سطح پر جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافے کا رحجان برقرار رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔

ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافے کی بنیادی وجہ خام تیل کی عالمی قیمت 12 سے 21سینٹس فی بیرل بڑھنے کا دبا اور آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں شمولیت کے لیے ڈی بتدریج ویلیوایشن اسینٹیمنٹس قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام مطلوبہ شرائط اگرچہ پوری کردی گئی ہیں لیکن عالمی مالیاتی فنڈ مزید نئی شرائط بھی عائد کررہا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام تک قرض پروگرام منظور ہونے کی توقعات ہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں انہی امیدوں پر ڈالر کی قدر ایک موقع پر 09 پیسے کی کمی سے 278روپے 42پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے 60پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کمی سے 280روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…