ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جولائی 2024 سے ٹیکسوں سمیت گھریلو صارفین کے بجلی ریٹس کہاں تک جا سکتے ہیں؟ ، دستاویزات سامنے آگئیں

datetime 6  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جولائی 2024 سے ٹیکسوں سمیت گھریلو صارفین کے بجلی ریٹس کہاں تک جا سکتے ہیں؟ اس حوالے سے دستاویزات سامنے آگئیں اس سلسلے میں موصولہ دستاویزات کے مطابق ٹیکسوں سمیت نان پروٹیکٹڈ صارفین کا 100 یونٹ تک فی یونٹ 37.38 روپے میں پڑے گا جبکہ ٹیکسوں سمیت ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کی صورت میں فی یونٹ 45.15 روپے میں پڑے گا۔اسی طرح ماہانہ 201 سے 300 یونٹ استعمال پر ٹیرف 50.17 روپے میں پڑے گا۔ٹیکس سمیت ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56.73 روپے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ ٹیکس سمیت ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کی قیمت 59.76 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گی۔

ماہانہ 501 سے 600 یونٹ تک استعمال کا ٹیرف ٹیکس سمیت 61.70 روپے ہوجائے گا اور ٹیکسز سمیت ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63.24 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا۔ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 69.27 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔پروٹیکٹڈ صارفین کی بات کی جائے تو ایسے صارفین کا ٹیکس سمیت ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 19.75 روپے ہوجائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو فی یونٹ کی قیمت 22.71 روپے پڑے گی۔دستاویز کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کا ٹیرف 4.74 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کا ٹیرف 9.28 روپے برقرار رہے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…