منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

 ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کیخلاف سازش ہے ،کور کمانڈرز کانفرنس

datetime 6  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)کور کمانڈرز کانفرنس نے انسداد دہشت گردی کیلئے عزم استحکام کو اہم قدم قرار دیتے ہوئے چند حلقوں کی جانب سے اس پر بلاجواز تنقید ،مخصوص مفادات کے حصول کیلئے قیاس آرائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے ،عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی اور عوام کے تعاون سے آئینی حدود میں رہتے ہوئے پائیدار حل کیلئے کوشاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)کی زیر صدارت265ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عزمِ استحکام کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انسدادِ دہشت گردی کیلئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں اسے اہم قدم قرار دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے امن و استحکام کیلئے شہدا، افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔شرکا نے ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے عزمِ استحکام کو دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے وقت کا اہم تقاضا قرار دیتے ہوئے چند حلقوں کی جانب سے عزمِ استحکام کے حوالے سے بلاجواز تنقید اور مخصوص مفادات کے حصول کیلئے قیاس آرائیوں پر اظہارِ تشویش کیا۔فورم نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی پر اظہار مذمت کیا۔شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک پائیدار حل کیلئے کوشاں ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کو ریاستی اداروں کے خلاف سازش قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ان سازشوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ دشمن کے مذموم مقاصد کو شکست دینے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔فورم نے ملک میں جاری سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور معاشی ترقی و استحکام کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کی مکمل تائید کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فورم شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہی ہے۔انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کے باوجود پاک فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا کرتی رہے گی۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…