ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم کا استقبال،روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

datetime 5  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب ممبئی ایئر پورٹ پر پہنچی جہاں اْن کا تاریخی استقبال کیا گیا۔اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی شہر سمندر کنارے امڈ آیا۔اس دوران میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی۔دوسری جانب ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ٹیم کو ویلکم کرنے کے لیے ہر عمر کا فرد اسٹیڈیم اور سمندر کنارے موجود تھا۔

اس ایونٹ کے نتیجے میں بھارتی کئی طرح کی مشکلات اور نقصان سے دو چار بھی ہوئے ،کچھ دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آئیںبھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بزرگ خاتون بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بار بار چوم رہی ہیں۔اس دوران روہت شرما دیوار کے ساتھ لگے کھڑے رہے جبکہ معمر خاتون روہت کا کبھی ماتھا تو کبھی گال چومتی رہیں اور والہانہ انداز میں اپنے قومی ہیرو کو پیار کرتی رہیں۔اس موقع پر روہت شرما کے چہرے پر ناگواری ضرور نظر آئی مگر انہوں نے تحمل مزاجی کے ساتھ خاتون کو پیار کرنے دیا۔یہ ویڈیو بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم میں استقبال کے دوران بنائی گئی ہے۔رش کے باعث ویڈیو میں خالی کرو، خالی کرو کی مسلسل آوازیں آ رہی ہیں، یہ جملہ خود روہت شرما بھی بولتے نظر آئے۔یاد رہے کہ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…