ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کارکردگی بھولے نہیں، مداحوں نے شاداب خان کو یاد دلا دیا

datetime 4  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مداحوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو یاد دلا دیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کارکردگی بھولے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاداب خان کی کارکردگی بھی بہت مایوس کْن تھی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ان دنوں شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے ایک میچ میں ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد اپنی کارکردگی سے متعلق پوسٹ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ پر منفی تبصرے کیے گئے اور خوب تنقید کی گئی۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو لیگز ہی کھیلنی چاہیے، براہ مہربانی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلیں۔شاداب خان کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو اپنا لیول مل گیا، اب وہیں رہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ خوش تو ایسے ہورہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہے۔ایک اکاؤنٹ سے شاداب خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کے بجائے لیگ کرکٹ کا کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاداب خان نے کینڈی فیلکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔شاداب خان نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار بولنگ پر وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…