اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہربل اور آیوویدک دوائیں، ایلو پیتھک کے نام سے، پیکنگ پر نام کسی مشہور دوا ساز کمپنی کا اور صرف یہی نہیں بلکہ فارمولا بھی سو فیصد غلط، یہ سب کچھ ہورہا تھا کراچی میں جہاں چھاپہ مارا گیا ہے ایک ایک ایسی دوا ساز کمپنی پر جہاں پانچ سال سے جعلی اور غیر معیاری ادویات بنا کر کروڑوں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کھیلا جارہا تھا۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم ایک دوا ساز کمپنی پر چھاپہ مارا گیا جہاں جان بچانے والی ادویات نہیں بلکہ جان لینے والی دوائیں موجود تھیں، جو ہیں تو ہربل اور آئیو ویدک لیکن ان کا فارمولا غلط ہے اور ان دواﺅں کو بیچا جارہا تھا نامور دوا ساز کمپنیوں کی مشہور ادویات کے نام پر۔محکمہ صحت کے چیف ڈرگ انسپکٹر محمد قیصراورایڈیشنل کمشنر عبد الہادی نے پولیس کی مدد سے کمپنی پر چھا پہ مارا تو اس وقت بھی جعلی دواﺅں کو ایلوپیتھک دواﺅں کے نام سے پیک کیا جارہا تھا۔ ڈرگ حکام کا کہنا ہے موقع سے ملنے والی دواﺅں کی مالیت دو کروڑ روپوںسے زائد ہے اور ان کا کیمیائی تجزیہ کرایا جائے گا جس کے بعد کمپنی مالکان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا جاسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں