منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی

datetime 3  جولائی  2024 |

بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک خاندان کے 5 افراد نے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے علیراج پور میں مقامی پولیس نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں دریافت کیں، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان کے تمام افراد نے ایک ساتھ خود کشی کی۔مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے تفتیش کے ابتدائی نتائج کے بعد بتایا گیا کہ 27 سالہ راکیش ڈوڈوا، اس کی بیوی للیتا ڈوڈوا اور ان کے بچے لکشمی، پرکاش اور اکشے کی پھندہ لگی لاشیں ملیں۔

علیراج پور کے سب ڈویژنل آفیسر آف پولیس (SDOP) کی قیادت میں اس واقعہ کی مزید تفتیش کے لیے مکمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ یہ سانحہ گزشتہ سال گجرات میں رپورٹ ہونے والے ایک کیس سے مماثلت رکھتا ہے، جہاں تین چھوٹے بچوں سمیت خاندان کے سات افراد اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس واقعے میں 6 افراد نے زہر پی لیا تھا جبکہ پالن پور جاکتناک روڈ علاقے میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔علیراج پور میں مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ حکام اس دل دہلا دینے والے واقعے کے شواہد اکٹھا کرنے اور حالات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے اسی طرح کا ایک خوفناک سانحہ سال 2022 میں مہاراشٹر کے مہیسال گاں میں بھی پیش آیا تھا جب ایک خاندان کے 9 افراد کی اجتماعی خودکشی کی تھی، جبکہ 2018 میں اسی سے ملتا جلتا دہلی کا بدنام زمانہ براری واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد نے اجتماعی خودکشی کی تھی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…