پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی درمیان میں رکھ کر سونے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت گزشتہ شب سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت 17 سال بعد دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنا، 2007 میں بھی پہلی بار فائنل جیتا تھا۔بھارتی ٹیم کی جیت میں ایک کردار سوریا کمار یادیو کا بھی تھا جنہوں نے آخری اوور کی پہلی گیند پر ملر کا بانڈری پر ناقابل یقین کیچ لیا۔سوریا کمار اور ان کی اہلیہ دیویشا کمار یادیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دیویشا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں ٹرافی دونوں میاں بیوی کے درمیان موجود ہے۔ کرکٹر کی اہلیہ نے لکھاکہ رات اچھی نیند ہونے والی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…