اسلام آباد (نیوزڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا۔اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھاکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا اور ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کو سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے۔دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔