اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

حالیہ ہفتے 18 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، آٹھ میں کمی

datetime 29  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں مسلسل ایک ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد پانچویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوگئی،حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.73فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر22.88 فیصد پر آگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

حالیہ ہفتے کے ٹماٹر کی قیمت میں 25.25 فیصد، چکن 14.20فیصد،پیاز3.90فیصد، لہسن2.80 فیصد ،بریڈ کی قیمت میں 0.81 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں0.09 فیصد جبکہ باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔وسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں 5.38 فیصد، دال چنا4.72 فیصد، دال مونگ3.20 فیصد، دال مسور1.79 فیصد، دال ماش 0.32 فیصد، آلو 0.99 فیصد، گڑ 0.87 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی 0.20 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.80 فیصدکمی کے ساتھ 16.57فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.85فیصد کمی کے ساتھ20.30فیصد ہوگئی۔22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.77 فیصد کمی کے ساتھ 26 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.79 فیصد کم ہوکر 23.30فیصد رہی۔اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.67 فیصد کمی کے ساتھ 20.53فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…