منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

لاہور،تحریک انصاف کے امیدوار کی لاش برآمد

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کیمپس پل سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ، مقتول یونین کونسل 74سے پی ٹی آئی کے کونسلر کے امیدوار تھے ،پولیس نے چچا کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو کیمپس پل سے ملنے والی لاش کی گزشتہ روز شناخت کر لی گئی اور مقتول میاں محمد اکبر یونین کونسل 74سے پی ٹی آئی کے کونسلر کے امیدوار تھے ۔ مقتول کے چچا محمد علیم نے بتایا کہ ان کے بھتیجے کو کچھ روز سے نا معلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ پولیس نے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے قائد حزب اختلاف میاںمحمود الرشید ،ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفرا ز چیمہ ، انیس ہاشمی ایڈووکیٹ اور عندلیب عباس کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ (ن) لیگ اپنے غنڈوں کولگام دے ،اگر 11اکتوبر کا ضمنی انتخاب نہ ہوتا تو ہم ان کے بتا دیتے کہ غنڈی گردی کیسے کی جاتی ہے ۔ ضمنی انتخاب میں اپنی شکست کی وجہ سے (ن) لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تشدد کو ہوا دے رہی ہے اور غفار ڈوگر کے بعد میاں محمد اکبر کا قتل تحریک انصاف کے دو کارکنوں کا ہی نہیں بلکہ غریب عوام اور جمہوریت کا بھی قتل ہے کیونکہ جمہوریت میں ہر ایک کو اپنی بات کرنے کا حق ہوتا ہے لیکن (ن) لیگ لوگوں کی آواز وں کو دبا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے سمن آباد کے ایس ایچ او نے پانچ افراد کی موجودگی میں بتایا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر صلاح الدین پپی نامی شخص جو کہ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کا وائس چیئرمین کا امیدوار بھی ہے نے حملہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں جنگل کا قانون ہے اگر سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور سانحہ ڈسکہ میں وکلاءکو قتل کرنے والوں کو سزائیں مل جاتیں تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا ۔ حکمران خود امن و امان تباہ کر رہے ہیں اور ان حالات میں ضروری ہو چکا ہے کہ لاہور میں امن و امان کے قیام کے لئے فوری طور پر رینجرز کو طلب کیا جائے جو کہ ضمنی انتخاب تک سکیورٹی کے انتظامات سنبھالے کیونکہ ہمیں پولیس اور حکومت پر اعتبار نہیں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں (ن) لیگ اور ان کے غنڈوں کو لائسنس مل چکا ہے او ر وہ جس کو چاہتے ہیں اپنی گولیوں اور تشدد کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور 11اکتوبر کو بلا کامیاب ہوگا اور یہی حکمرانوں سے ہمارا اور عوام کا انتقام ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ میاں اکبر کے قتل کا مقدمہ کس کے خلاف درج ہونا ہے اس کا فیصلہ ان کے ورثاءہی کریں گے ہم اصولی سیاست کرتے ہیں اورایسے معاملات پر سیاست نہیں چمکائیں گے۔ میاں محمو دالرشید نے کہا کہ ہم حکومت کو وارننگ دے رہے ہیں وہ حالات خراب نہ کرے ۔میرے حلقے میں لیگی رہنما نے ہتھوڑوں سے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…