اسلام آبا(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے تمام تر دعووں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں ٹیکس اصلاحات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیاہے اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹیکسوں کا دائرہ بڑھانے میں ناکام رہی ہے اور اس کی ٹیکس انتظامیہ انتہائی کمزور ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس اصلاحات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے میں ناکام رہا، ساتھ ہی ن لیگ حکومت کو آئینہ بھی دکھا دیا کہ پاکستان کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن انتہائی کمزور ہے۔حد تو یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی بتادیا کہ ایف بی آر کے افسران میں ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے واضح کردیا کہ پاکستان معاشی ترقی چاہتا ہے تو ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھائے۔واضح رہے کہ امداد دینے والے عالمی اداروں کامقصدکسی ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے قرضوں کی واپسی کوبھی یقینی بناناہوتاہے صرف شوکت عزیزدورمیں ہی پاکستان کے قرضے کئی بارری شیڈول کئے گئے جبکہ اب تک پاکستان ان ری شیڈول کئے گئے قرضوں کی ادائیگی کےلئے قرض لے رہاہے جن کاتمام تربوجھ قومی خزانے پرہے ۔