بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکارہو گئی

datetime 25  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کاروباری اتار چڑھا کے بعد مندی کا شکارہو گئی کاروباری کے دوران مارکیٹ 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی مگر کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 77900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔سرمایہ کاروں کو 31ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ50.57فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق وفاقی بجٹ منظور کی منظوری اور آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان دورے کے اعلان تک مارکیٹ کاروبار ی اتار چڑھا کی لپیٹ میں رہے گی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا بعد میں فروخت کے دبا سارا دن جاری رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں داخل ہو گئی اور سرمائے کے انخلانے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں291.52پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 78232.10پوائنٹس سے کم ہو کر77940.58پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 116.99پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 25304.02پوائنٹس سے گھٹ کر25187.03پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49395.96پوائنٹس سے کم ہو کر 49247.06پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری اتار چڑھا کے بعد مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں31ارب21کروڑ18لاکھ6ہزار671روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 103کھرب21ارب 35کروڑ6لاکھ84ہزار211روپے سے کم ہو کر102کھرب90ارب13کروڑ88لاکھ77ہزار540روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو11ارب روپے مالیت کے 29کروڑ21لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ51لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 433کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،219میں کمی اور70کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پرویز احمد کمپنی 2کروڑ60لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ79لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ68لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ66لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ36لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیورپاکستان فوڈز لمیٹڈ کے بھا میں 71.43روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 18300.00روپے ہو گئی اسی طرح 39.96روپے کے اضافے سے اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1388.96روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بھا میں 84.32روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1300.45روپے ہو گئی اسی طرح 74.94روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 7625.06روپے پر آ گئی ۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…