جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

datetime 25  جون‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔ثانیہ مرزا منگل کی صبح فلائٹ سے اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گھر پہنچیں۔ثانیہ مرزا کی والدہ نے بیٹیوں اور شوہر کی واپسی پر ایئرپورٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ حج کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں گھر میں خوش آمدید کہا ہے۔

تصویر میں ثانیہ مرزا، ان کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا اور ان کی بہن انعم نے سیاہ رنگ کے عبائے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ میں مکمل حجاب کیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سوشل پر سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…