ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ لائبہ خان چاہت فتح علیخان کے”بدوبدی2 ” میں جلوہ گرہونگی

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھڈیاں خاص(این این آئی)معروف فلمسٹار و ٹک ٹاکر لائبہ خان گلوکار چاہت فتح علیخان کے”بدوبدی2 ” میں جلوہ گرہونگی۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو اسی ہفتے سوشل میڈیا پرریلیز کردیاجائیگا ۔اس گانے کے گلوکار چاہت فتح علیخان بتا چکے ہیں کہ اس بار اس گانے کو یوٹیوب کی بجائے انسٹا گرام،ٹک ٹاک،فیس بک و ایکس پر ریلیز کیاجائیگا کیونکہ ان کا پہلا گانا کاپی رائیٹ کی وجہ سے یوٹیوب سے اتار دیاگیاتھا جو 39 ملین سے زائد ویوز حاصل کرچکاتھا۔

اس نئی ویڈو کی ماڈل لائبہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ”بدوبدی2 ” نئی آب و تاب کے ساتھ ریلیز کیاجارہاہے اس کی باقاعدہ ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں انہوں نے چاہت فتح علیخان کے ساتھ ماڈلنگ کی ہے۔لائبہ خان کا کہناتھا کہ اس ویڈیو میں انہوں نے ہمیشہ کی طرح کھل ڈل کر کام کیاہے جسے ان کے پرستار بہت پسندکرینگے۔لائبہ خان کا مذید کہناتھا کہ یہ ویڈیو”بدو بدی” پہلے سے زیادہ ویوز حاصل کرے گا اور تمام سوشل میڈیاپر وائرل ہوگا کیونکہ اس میں چاہت فتح علیخان کے ساتھ لائبہ خان اپنی تمام تر حشرسامانیوں کے ساتھ وارد ہورہی ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس نئی ویڈیو سے زیادہ محظوظ ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…