کابل(این این آئی)امریکی فوج کے جنرل جان کیمبل نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان شہر قندوز میں عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کے ہسپتال پر بمباری افغان فوج کی درخواست پر کی گئی تھی،میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل کیمبل نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تین اکتوبر کو افغان افواج نے مطلع کیا تھا کہ ان پر دشمن کی پوزیشنوں سے فائرنگ کی جا رہی ہے اور انھیں امریکی فضائیہ کی مدد درکار ہے۔انھوں نے کہا کہ اس پر طالبان کا خطرہ ختم کرنے کے لیے فضائی حملے کا حکم دیا گیا اور کئی عام شہریوں کا نشانہ بننا ایک حادثہ تھا۔