نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ میں شوہر نے بیوی اور اس کے والدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور میں ملزم یاسر زمان کی بیوی ناراض ہوکر گزشتہ چار ماہ سے میکے میں تھی۔ ملزم اپنی بیوی کو گھر لے جانے کے لیے سسرال پہنچا، سسرالیوں کے انکار پر ملزم نے اپنی ساس، سسر اور بیوی پر فائرنگ کرکے تینوں افراد کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔