لاہور( این این آئی)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دیدی ۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جماعتوں کے لیے سمر کیمپ کی اجازت ہو گی، سمر کیمپ 20جون کے بعد سے لگایا جا سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپ صبح 7سے 10اور شام 4سے7بجے تک لگانے کی اجازت ہو گی، طلبہ کے لیے سمر کیمپ میں شرکت لازمی نہیں۔
سمر کیمپ کے لیے طلبہ کے والدین کا اجازت نامہ ضروری ہو گا، اسکول انتظامیہ ٹھنڈے پانی، صفائی، پنکھے، بیٹھنے کا مناسب انتظام کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول انتظامیہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی بھی ذمہ داری ہو گی، سمر کیمپ میں طلبہ یونیفارم کے بغیر آسکیں گے، سمر کیمپ میں آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور کھیلوں کی تربیت ترجیح ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمر کیمپ کے دوران ابتدائی طبی امداد کے لیے کٹ موجود ہو گی،اساتذہ اور بچے ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں گے۔