ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

datetime 14  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔نئی سرکاری قیمت فارمرز ایسوسی ایشن، ہول سیلرز ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی رضامندی سے مقرر کی گئی ہے۔ صارفین کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

کمشنر نے قیمت میں اضافہ اس یقین دہانی سے مشروط کیا ہے کہ دودھ ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہوگا۔اس سے قبل کمشنر کراچی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز، فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز صارفین کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ دودھ کی ہر طرح کی ملاوٹ کے خلاف خود مہم چلائیں گے اور کنزیومرز کو معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، کوئی خلاف ورزی کرے گا اس کو روکیں گے یا انتظامیہ کو اس کی نشاندہی کریں گے اور اس کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔دودھ کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے تمام شرائط پر عملدرآمد کے لیے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…