خانیوال (این این آئی)ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں غلط انجکشن لگانے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے غفلت برتنے پر 3 ملازمین کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں غلط انجکشن لگانے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے غفلت برتنے پر 3 ملازمین کو معطل کردیا جبکہ پولیس نے نرس اقصی آفاق کو گرفتار کر لیا ہے،
اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر عمارہ نے کہا ہے کہ انجکشن حکومتی لیبارٹریز سے پاس شدہ تھا،نرس کی گرفتاری کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف نے انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج کیا ۔دوسری جانب مظاہرین نے کہا کہ بچوں کی موت کاملبہ نرس پرڈال کرڈیوٹی ڈاکٹرکوبچایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد Ceftraxonنامی انجکشن کا تمام سٹاک ضبط کرلیا گیا ہے۔