اسلا م آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 593ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص رقم میں 27فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کفالت پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے افراد کی موجودہ تعداد 93لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کی جائے گی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10لاکھ بچوں کا اندراج کیا جائے گا، 5لاکھ مزید خاندانوں کو نشوونما پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔