بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

قسمت میں ہوگا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رئوف

datetime 12  جون‬‮  2024 |

نیویارک(این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صرف اگلے میچ پر ہے، ایونٹ میں اپنا آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی فتح کے بعد نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بالر حارث رئوف نے کہا کہ بڑے ایونٹس میں کسی بھی ٹیم کے لیے جیت انتہائی ضروری ہوتی ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے، کوشش ہوگی ایونٹ میں اپنا آخری میچ بھی جیتیں، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے اور آگے جاکر مزید اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

حارث رئوف نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن غلطیاں ہر ٹیم سے ہوتی ہیں اور اسے سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہم نے بھی یہی کیا ہے، ہمارے پاس جس طرح کے کھلاڑی ہیں، ہمیں خود پر بھروسہ ہے اور کوشش ہوگی کہ اگلے میچز بھی جیتیں۔اپنی بائولنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے خود پر یقین تھا اور اپنی پچھلی بائولنگ دیکھ کر ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی بھی پوری کوشش کی، انجری کے بعد کوشش یہی ہے کہ جس طرح ماضی میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی دکھائوں۔

حارث رئوف نے کہا کہ نیویارک میں جس طرح کی کنڈیشنز ہیں، سب جانتے ہیں یہاں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے اس لیے بطور بائولنگ یونٹ ہم نے پوری کوشش کی کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر آٹ کریں تاکہ ہمیں بیٹنگ میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔سپر ایٹ مرحلے میں رسائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کھلاڑیوں کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں چل رہی، بلکہ ہمارا فوکس صرف اپنے میچ پر ہے اور میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھا کر میچ جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…