جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹی 20 ورلڈ کپ، کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ، کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106رنز بنائے۔ نونیت ڈھالیوال4 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے، پرگت سنگھ 2 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کرٹن ایک رن بنا کر عماد وسیم کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، آرون جیسن 52 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے، شریاس مووا2 رنز بناکر حارث روف کی گیند پر کیچ ہوئے، رویندرپال سنگھ بغیر کوئی رن بنائےحارث روف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سعد بن ظفر10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کھیلیں گے۔ پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، کپتان بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف شامل ہیں، جبکہ کینیڈا کی ٹیم میں ایرون جانسن، نونیت دھلیوال، پراگت سنگھ، نکلس کرٹن، شریاس مووا، رووندرپال سنگھ، کپتان سعد بن ظفر، ڈِلن ہیلیگر، کلیم ثناء، جنید صدیقی، جیرمی گورڈن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے، اسے پہلے میچ میں امریکہ اور دوسرے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایونٹ میں اِن رہنے کےلیے پاکستان کو نہ صرف اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ امریکہ کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔اگر امریکہ کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کےلیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…