منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم کا نئی ٹیم بنانیکا مطالبہ

datetime 11  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ اپنے لیے خود ہی بہت ہیں۔وسیم اکرم نے بھارتی اسپورٹس چینل پر تبصرے کے دوران خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ان کے منہ میں کیا چوسنی ڈالیں گے؟ ان کو بتائیں گے کہ situation awarness کیا ہوتی ہے، یہ پچھلے 8، 10 سالوں سے کھیل رہے ہیں، کیا انہیں بابر اور کوچ بتائیں گے کہ کیسے کھیلنا ہے؟

انھوں نے بھارت کے خلاف محمد رضوان کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا رضوان کو میں بتائوں گا کہ ایک اوور کے لیے سب سے اہم بولر آیا ہے تو وکٹ لینے آیا ہے تم اس کے اوور میں سنگل لو، ہماری ٹیم نے 10 اوورز کے بعد کوئی چوکا ہی نہیں لگایا اور کوشش بھی نہیں کی، افتخار احمد کو میں بولنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا، آف سائیڈ پر بھی کھیلنا سیکھ لو، 120 رنز کے ہدف کا تعاقب بھی نہ کر سکے، بطور پاکستانی شرمندگی ہونے لگی ہے۔سابق کپتان قومی ٹیم نے مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…