لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والا کمسن بچہ دم توڑ گیا۔افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں سفاک سگے باپ نے اپنے 3 سالہ بیٹے عریشمان پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ والد کی جانب سے تشدد کیے جانے کے بعد بچہ ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔پولیس نے بتایا کہ عریشمان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، متوفی کا والد پولیس کی تحویل میں ہے۔لاہور پولیس نے متوفی بچے کے والد کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔